18 اپریل کو البرٹ آئن سٹائن گزر گیا۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے مشہور انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کی ایک تحقیق کے مطابق بیسویں صدی کا سب سے بڑا طبیعیات دان (Physicist) البرٹ آئن سٹائن گزر گیا۔
وکی پیڈیا کے مطابق آئن سٹائن نے 1939ء میں امریکی صدر فرینکلن روز ویلٹ کو خط لکھا تھا جس میں آئن سٹائن نے ایٹم بم بنانے کی ترغیب دی تھی۔ اس کی وجہ یہ بتائی تھی کہ شاید ایڈولف ہٹلر ایسا کرنا چاہتا ہو، لیکن بعد میں جب ہیروشیما اور ناگاساکی پر امریکہ کی طرف سے ایٹم بم کا استعمال کیا گیا اور لاکھوں انسان لقمۂ اجل بن گئے، تو اس پر آئن سٹائن نے افسوس کا اظہار کیا۔