یوں تو چینی قوم کی کامیابی کے کئی راز ہیں مگر ان میں ایک یہ ہے کہ چینی طلبہ و طالبات درس و تدریس کے عمل میں انتہائی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
چینی طلبہ و طالبات کی سنجیدگی کا اندازہ "wtffunfact.com” کی ایک عجیب و غریب تحقیق سے باآسانی لگایا جاسکتا ہے جس کے مطابق چائنہ میں طلبہ و طالبات میں یہ بات عام ہے کہ مطالعہ کرتے وقت وہ اپنے بال چھت میں ٹانکے گئے کسی کیل یا پنکھے سے لٹکتی ہوئی ڈوری سے باندھ لیتے ہیں، تاکہ اگر انہیں نیند کے جھونکے آ رہے ہوں، تو بالوں کے کھینچے جانے کے عمل سے ملنے والی تکلیف نیند کو دور بھگائے گی اور ان کی پڑھائی کا حرج نہ ہوگا۔