ریح یا ہوا (Fart) خارج ہونے کا عمل شائد ہی کسی کو اچھا لگے، لیکن ایک قسم کی گولیاں ہیں، جنہیں کھانے کے بعد ریح یا ہوا خارج ہو، تو کسی کو بُرا نہیں لگتا۔
جی ہاں، عجیب و غریب معلومات کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” دعویٰ کرتی ہے کہ اگر کوئی "Father Christmas” نامی گولی کھالے، تو اس کے پیٹ سے خارج ہونے والی ہوا بدبودار نہیں ہوتی بلکہ اس پر چاکلیٹ کی خوشبو کا گمان ہوتا ہے۔