16 اپریل 1889ء کو برطانوی مزاحیہ اداکار اور فلم ہدایتکار "چارلی چیپلن” پیدا ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق چارلی چیپلن نے خاموش فلموں کے دور میں اپنی فلموں میں نہ صرف خود اداکاری کی بلکہ ان کے مصنف، خالق، ہدایتکار، پیشکار اور بعد ازاں موسیقار بھی خود ہی تھے۔ آپ اُس دور کے سب سے بااثر فلمی شخصیات میں سے تھے۔
وکی پیڈیا کے مطابق چیپلن کا تخلیقی کام 75 برس پر محیط ہے، جو اس کے بچپن میں ملکہ وکٹوریہ دور میں برطانوی اسٹیج اور موسیقی کے ہالوں سے شروع ہو کر 88 برس کی عمر میں اس کی موت تک جاری رہا۔1999ء میں ’’امیرکن فلم انسٹیٹیوٹ‘‘ نے چیپلن کو تمام ادوار کا دسواں بہترین اداکار قرار دیا۔ 2008ء میں ’’چارلی: اے لائف‘‘ نامی کتاب پر تبصرہ میں مارٹن سیف نے تحریر کیا: ’’چیپلن صرف بڑا نہیں تھا، وہ دیوہیکل تھا۔‘‘ جارج برنارڈ شا چیپلن کو ’’فلمی صنعت کا واحد جینیس‘‘ کہتا تھا۔