جاپان میں ہری کی جگہ نیلی بتّی کیوں ہے؟

جاپان کے کچھ علاقوں میں ٹریفک سگنلز میں ہرے رنگ کی بتی کی جگہ نیلے رنگ کی بتی کیوں ہوتی ہے؟
بیشتر لوگوں کو تو اس حوالہ سے کچھ علم ہی نہیں ہے کہ جاپان کے ٹریفک سگنلز میں نیلے رنگ کی بتی بھی ہوتی ہے، مگر جن لوگوں کو معلوم ہے کہ ہاں، نیلے رنگ کی بتی ہوتی ہے، تو انہیں یہ بالکل علم نہیں ہے کہ ہری کی جگہ نیلی بتی کیوں ہے؟
اس حوالہ سے معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق میں رقم ہے کہ جاپان کے بعض علاقوں میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کی خاطر لگائے گئے ٹریفک سگنلز میں ہری بتی کی جگہ نیلی بتی بھی شامل ہوتی ہے۔
تحقیق میں اس کی وجہ کچھ یوں رقم ہے کہ جاپان میں تاریخی طور پر ہرے اور نیلے رنگ کے لیے ایک ہی لفظ مستعمل چلا آ رہا ہے۔ اس لیے اگر وہاں ہرے رنگ کی بتی کی جگہ نیلے رنگ کی بتی ہو، تو جاپانی باآسانی سمجھ جاتے ہیں کہ سگنل کھلا ہے۔