جانتے ہیں کہ بینک نوٹ کاغذ سے نہیں بنتے؟

یہ جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ بینک نوٹ کاغذ سے نہیں بنتے۔
جی ہاں، معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے سرگرم مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.comـ کی ایک تحقیق میں یہ عجیب و غریب انکشاف کیا گیا ہے کہ کرنسی نوٹ کاغذ سے نہیں بنتے۔
تحقیق میں کیے گئے انکشاف کے بعد دوسرے ہی لمحے یہ سوال سر اٹھاتا ہے کہ اگر نوٹ کاغذ سے نہیں بنتے، تو پھر کس چیز سے بنتے ہیں؟
اس سوال کے جواب میں تحقیق میں رقم ہے کہ کرنسی نوٹ روئی (Cotton) سے بنتے ہیں۔
وکی پیڈیا کے مطابق روئی کے ساتھ بعض اوقات ٹیکسٹائل فائبر بھی نوٹ کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔ عام طور پر نوٹ کے لیے تیار ہونے والا کاغذ عام کاغذ سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق کسی بھی بینک نوٹ کی اوسط عمر دو سال ہوتی ہے، اس کے بعد نوٹ کا کاغذ خستہ پڑ نا شروع ہوجاتا ہے۔