جب ریمبو کو اپنا محبوب پالتو جانور 50 ڈالرز میں بیچنا پڑا

ایک وقت ایسا تھا کہ ہالی کے اپنے وقت کے سپر سٹار "Sylvester Stallone” المعروف ریمبو اتنے غریب تھے کہ انہیں اپنا محبوب پالتو جانور 50 ڈالر میں بیچنا پڑا۔
انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک مختصر سی تحقیق میں رقم ہے کہ انگریزی فلم "Rocky” کے اسکرپٹ بیچنے سے پہلے ریمبو اتنے غریب تھے کہ ان کے ساتھ سر چھپانے کے لیے چھت تک نہیں تھی اور انتہائی غربت کی وجہ سے انہیں اپنا محبوب پالتو جانور جو ایک کتا تھا، 50 ڈالر میں بیچنا پڑا۔
تحقیق میں آگے رقم ہے کہ چشمِ فلک نے پھر وہ وقت بھی دیکھا، جب ریمبو کے مذکورہ فلم کا اسکرپٹ لاکھوں ڈالر میں اچھی خاصی رقم میں بِکا اور انہوں نے اپنی تنہائی کا ساتھی واپس 3000 ڈالر میں خریدا۔