چارلس ڈارون کے 175 سالہ پالتو کچھوے سے ملئے

2006ء کو مرنے والا "Harriet” نامی کھچوے کے بارے میں جو بھی سنتا ہے، حیران ہوئے بنا نہیں رہتا۔
"pinterest.com” پر چھپنے والی ایک چھوٹی سی تحقیق میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ 2006ء کو مرنے والا "Harriet” نامی کھچوا سنہ 1835ء میں چارلس ڈارون (Charles Darwin) کا پالتو جانور تھا۔
وکی پیڈیا کے مطابق مذکورہ کھچوا 23 جون 2006ء کو اسٹریلیا میں مرا۔ مرتے وقت اس کی عمر 175 سال تھی۔ "Harriet” لمبی عمر جینے والے کھچوؤں میں تیسرے نمبر پر تھا۔ "Tu’i Malila” نامی کھچوا 1965ء کو مرا اس کی عمر 188 سال جب کہ "Adwaita” بھی 2006 ء کو مرا جس کی عمر سب سے زیادہ یعنی 255 سال تھی۔