9 اپریل، جب اولین انسانی آواز ریکارڈ کرائی گئی

9 اپریل کو انسانی تاریخ میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہو رویب سائٹ "timeanddate.com” کی ایک تحقیق کے مطابق 9 اپریل 1860ء کو انسانی تاریخ میں پہلی بار کسی انسان کی آواز کو ریکارڈ کیا گیا۔
تحقیق آگے رقم کرتی ہے کہ فرانس کے مؤجد "douard-Lon Scott de Martinville” نے اپنا ایک آلہ "Phonautograph” استعمال کرتے ہوئے فرانس کا فوک گانا "Au clair de la lune” ریکارڈ کرایا۔ واضح رہے کہ "Phonautograph” اولین آواز ریکارڈ کرنے کا آلہ ہے۔