کیا آپ فٹ بال کے اس مشہور کھلاڑی کے بارے میں جانتے ہیں جنہوں نے بچپن میں صرف ایک میچ میں 23 گول کرکے میڈیا کی توجہ حاصل کی تھی؟
انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی تحقیق کے مطابق ایک 13 سالہ بچے نے "One man army” بن کر فٹ بال کے ایک میچ میں 23 گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو شان دار فتح سے ہمکنار کیا اور ساتھ ہی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوا۔
جی ہاں، یہ بچہ کوئی اور نہیں بلکہ رونالڈینو تھا۔ ایک میچ میں 23 گول سکور کرنا کتنی بڑی بات ہے؟ یہ سمجھنا ہو، تو نیچے دی گئی تصویر میں عصر حاضر کے مشہور کھلاڑیوں کا 13 سالہ رونالڈینو سے موازنہ ملاحظہ کیجیے:
وکی پیڈیا کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والے رونالڈینو نے اپنے پروفیشنل کھیل کا آغاز سنہ 1987ء سے کیا تھا اور ریٹائرمنٹ 2018ء کو لی تھی۔