کیا آپ کو پتا ہے کہ امریکہ کی ایک ریاست ایسی بھی ہے جہاں 420 میل مسافت دکھانے والا سنگِ میل چرا لیا جاتا تھا؟
جی ہاں، یہ امریکی ریاست "Colorado”ہے، جہاں کے باسیوں کو 420 میل کی مسافت دکھانے والے سنگ میل سے سخت چڑ تھی اور وہ ہر اس سنگ میل کو چرا لیتے تھے ، جو مذکورہ ہندسہ کی مسافت دکھاتا تھا۔
معلوماتِ عامہ کے حوالے سے مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com”کے مطابق ریاست کی انتظامیہ کو کافی چھان بین کے بعد پتا چلا کہ دراصل لوگوں کو سنگ میل یا سائن بورڈ سے بیر نہیں بلکہ عدد "420”سے چڑ ہے۔ اس مسئلے کا حل انتظامیہ نے یوں نکالا ہے کہ سنگ میل یا بورڈ پر عدد 420 کی بجائے 419.99درج کرلیا۔
تحقیق کے مطابق اس دن کے بعد تادمِ تحریر کسی نے بھی بورڈ کو ہاتھ تک نہیں لگایا ہے۔