یوں تو بدقسمتی سے مملکتِ خداداد پاکستان میں سیاہ دنوں کی فہرست کافی لمبی ہے لیکن 4 اپریل کو پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دِن کے طور پر مانا جاتا ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق 4 اپریل 1979ء کو ذوالفقار علی بھٹو، سابق وزیر اعظم و صدر پاکستان کی موت کی سزا پر عمل درآمد کرتے ہوئے ان کو پھانسی دے دی گئی۔
وکی پیڈیا میں اس دن کے حوالہ سے آگے رقم ہے کہ بھٹو کی پھانسی کے بعد سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے بہت سے ممالک نے احتجاجاً پاکستان سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے، جو آگے چل کر افغانستان پر سوویت فوج کشی کے بعد امریکی دباؤ کے زیرِ اثر بحال ہوگئے۔