یہ ہے دنیا کا سرد ترین گاؤں

آئیے آج دنیا کے سرد ترین گاؤں کی سیر کرتے ہیں۔
"kdvr.com” کی ایک تحقیق کے مطابق روس کا "Oymyakon” نامی گاؤں دنیا کا سرد ترین گاؤں ہے جہاں تھرمامیٹر میں پارہ بالکل نیچے چلا جاتا ہے۔
"factsanddetails.com”کی تحقیق کے مطابق مذکورہ گاؤں میں درجۂ حرارت منفی 50 ڈگری سنٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔ یہاں اتنی زیادہ سردی کی وجہ سے دھند بھی پیدا نہیں ہوتا۔

وہ وقت جب درجہ حرارت 50 سنٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔ (Photo: makemytrip.com)

"dailymail.co.uk” کی ایک تحقیق کے مطابق روس کے اس گاؤں کی آبادی 500 افراد پر مشتمل ہے۔ اس میں کوئی بھی فصل نہیں اُگتی اور لوگ جسم و جاں کا رشتہ بحال رکھنے کے لیے برفانی ہرن، گھوڑے اور مچھلی کے گوشت سے کام چلاتے ہیں۔

اس گاؤں میں شدید سردی کے باعث کوئی فصل نہیں اُگتی۔ (Photo: cairolens.elwatannews.com)

"pintrest.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق روس کے بعض علاقوں میں اتنی سردی ہے کہ وہاں دودھ منجمدبلاکوں (frozen blocks)کی شکل میں بیچا جاتا ہے۔