کیا آپ جانتے ہیں کہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ مسلح قوم کون سی ہے؟
"wtffunfact.com” کی ایک تحقیق آپ کو حیرت میں مبتلا کر دے گی کہ یہ قوم کوئی اور نہیں بلکہ اپنے آپ کو مہذب کہلانے والی ریاست ہائے متحدہ امریکہ ہی ہے۔
مذکورہ تحقیق کے مطابق امریکہ میں 100 لوگوں کے لیے 88.8 بندوقیں ہیں۔
اس حوالہ سے "reuters.com” کی 28 اگست 2007ء کی ایک شائع شدہ سٹوری کے مطابق یہ تعداد ہر 100 امریکی باشندوں کے لیے 90 بندوق ہے۔ سٹوری میں آگے رقم ہے کہ تمام دنیا میں 875 ملین (یعنی 875 کروڑ) مختلف قسم کا اسلحہ پایا جاتا ہے جس میں صرف امریکہ میں 270 ملین (یعنی 270 کروڑ) پایا جاتا ہے۔