"wtffunfact.com” کی ایک تحقیق کے مطابق کینیا کے ایک وکیل "Felix Kiprono” نے اوبامہ کی بیٹی مالیا "Malia” کا ہاتھ 50 گائے بیل، 70 بھیڑوں اور 30 بکریوں کے عوض اوبامہ خاندان سے مانگا تھا۔
28 مئی 2015ء کو "edition.cnn.com” کی ایک عجیب و غریب سٹوری کے مطابق "Nairobian Newspaper” کو اپنے ایک انٹرویو میں وکیل نے کہا تھا کہ "لوگ سمجھتے ہوں گے کہ میں اوبامہ خاندان کے پیسے کے پیچھے منصوبہ بنا رہا ہوں، مگر ایسا بالکل نہیں ہے۔ میرا عشق حقیقی ہے۔”
سی این این کی سٹوری کے مطابق وکیل کہتے ہیں کہ "مجھے مالیا سے 2008ء کو عشق ہوا تھا۔”
دوسری طرف "praisephilly.com” کی اُس وقت کی شائع شدہ ایک سٹوری کے مطابق وکیل نے باقاعدہ طور پر امریکہ کے سابق صدر کے نام ایک خط بھی لکھا تھا جسے وہ سفارت خانے کے ذریعے اوبامہ کو دینا چاہتے تھے۔
"praisephilly.com” کی تحقیق میں آگے وکیل کہتے ہیں کہ "اگر مجھے مالیا کا رشتہ دیا گیا، تو وہ میرے ساتھ بہت خوش ہوگی۔ ہم سادہ زندگی گزاریں گے۔ میں اُسے نہ صرف گائے اور بکری کا دودھ دوہنا سکھاؤں گا بلکہ اُسے کینیا کے کھانے بنانا بھی سکھاؤں گا۔