دنیا کا سب سے زیادہ عمر جینے والا شادی شدہ جوڑا

بی بی سی (انگریزی) کی ایک تحقیق کے مطابق 110 سالہ "کرم چند” اور 103 سالہ "کرتاری” 90 سال شادی کے بندھن میں بندھے رہنے کے بعد دنیا کا سب سے زیادہ عمر جینے والا جوڑا ریکارڈ ہوا۔
تحقیق کے مطابق آنجہانی "کرم چند” نے ہندوستان کے پنجاب کے ایک دیہی علاقہ میں 1905ء کو آنکھ کھولی تھی۔ بعد میں ان کی شادی "کرتاری” (پیدائش 1912ء) سے 1925ء کو انگریز دور میں ہوئی تھی۔ ان کے ہاں 8 بیٹے اور بیٹیوں نے جنم لیا جنہوں نے آگے جا کر 27 بچے بچیوں کو جنم دیا۔
تحقیق کے مطابق کرم چند کی 110 سال کی عمر میں 4 اکتوبر 2016ء کو آنکھ بند ہوئی۔ یوں وہ ٹھیک 90 سال شادی کے بندھن میں بندھے رہنے کے بعد دنیا کے سب سے زیادہ عمر جینے والے شادی شدہ جوڑے کا ریکارڈ اپنے اور اپنی بیوی کے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔