دنیا کا سب سے چھوٹا جزیرہ

چلیے آج دنیا کے سب سے چھوٹے جزیرے کی سیر کرتے ہیں۔
جی ہاں، کینیڈا اور امریکہ کی سرحد پر "St. Lawrence River” نامی دریا بہتا ہے۔ اس دریا میں دنیا کا سب سے چھوٹا جزیرہ واقع ہے جسے "Just enough room” نام دیا گیا ہے۔ یہ جزیرہ اتنا چھوٹا ہے کہ اس پر صرف ایک گھر اور اس کے ساتھ درخت ہی کے لیے جگہ ہے۔ اسے دنیا کا سب سے چھوٹا جزیرہ مانا جاتا ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق یہ جزیرہ 3,300 مربع فٹ پر مشتمل ہے۔ اسے "Seizland” خاندان نے 1950ء میں خریدا تھا۔ یہ جزیرہ ایک گھر، ایک درخت، چند جڑی بوٹیوں اور ایک چھوٹی سی ساحل پر مشتمل ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے اس کے حوالہ سے ایک زبردست جملہ لکھا تھا: ".One misstep and you’re swimming” یعنی اس جزیرہ پر ایک غلط قدم آپ کو تیرنے پر مجبور کرسکتا ہے۔