وہ گاؤں جہاں ایک بھی سڑک نہیں

مانتے ہیں کہ اس گاؤں میں کوئی سڑک نہیں؟
جی ہاں، انگریزی کی ایک ویب سائٹ "youramazingplaces.com” کی تحقیق کے مطابق "Netherlands” کے ایک خوبصورت گاؤں "Giethoorn” میں ایک بھی سڑک نہیں۔ گاؤں کی سیر صرف کشتیوں کے ذریعے باآسانی کی جاسکتی ہے۔
دوسری طرف وکی پیڈیا کے مطابق گاؤں میں واقعی کوئی سڑک نہیں ہے، البتہ سائیکل کی سواری کے لیے ایک ٹریک موجود ہے۔ اس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس خوبصورت گاؤں کی سیر سائیکل کے ذریعے بھی کی جاسکتی ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق اس منفرد گاؤں کی کل آبادی 2,620 افراد پر مشتمل ہے۔