وہ ملک جہاں ایک بھی مچھر نہیں پایا جاتا

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایسے ممالک بھی ہیں جہاں ایک بھی مچھر نہیں پایا جاتا؟
"indiatimes.com” کی ایک تحقیق کے مطابق "Iceland” دنیا کے ان گنے چنے ممالک میں سے ایک ہے جہاں ڈھونڈے سے بھی مچھر نہیں ملتے۔
تحقیق آگے کہتی ہے کہ اس حوالہ سے کئی نظریے پیش کیے گئے ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ آئس لینڈ کے پانی اور مٹی کا کیمیکل کمپوزیشن مچھروں کے لیے موزوں نہیں ہے، جس کی وجہ سے وہاں مچھروں کی افزائشِ نسل نہیں ہوسکتی۔
مگر تحقیق میں آگے یہ بھی رقم ہے کہ محققین کا خیال ہے کہ عالمی حدت (Global warming) کی وجہ سے مستقبل میں آئس لینڈ میں مچھروں کی افزائش ممکن ہوجائے گی لیکن ایسا ہونے میں اب بھی کئی سال لگیں گے۔