نکلی ہوئی توند گھلانے کا نسخہ

اگر آپ بڑھتی ہوئی توند سے تنگ ہیں، تو اس کا علاج ایک گھریلو ٹوٹکا ہے۔
ویب سائٹ "express.pk” کی ایک تحقیق میں رقم ہے کہ اپنے دن کی شروعات لیموں کے رس سے کیجئے۔ ایک گلاس نیم گرم پانی میں لیموں کا رس شامل کرکے چٹکی بھر نمک ڈالیے اور پی جائیے۔ اس کا روزانہ استعمال نہ صرف آپ کے جسمانی افعال کو بہتر رکھتا ہے بلکہ یہ عمل رفتہ رفتہ بڑھے پیٹ کو بھی کم کرتا ہے۔