یہ ہے دنیا کا گنجان آباد جزیرہ

چلیے آج دنیا کے گنجان آباد جزیرہ کی سیر کرتے ہیں۔

دنیا کے گنجان آباد جزیرے کا ایک اور منظر (Photo: economic.bg)

معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک تحقیق کے مطابق دنیا کا سب سے گنجان آباد جزیرہ "Santa Cruz del Islote” ہے اور یہ کولمبیا میں واقع ہے۔ اس کا رقبہ مشکل سے 012. مربع کلومیٹر بنتا ہے جب کہ اس میں 1200 لوگ رہائش پذیر ہیں۔

جزیرے کی آبادی تقریباً بارہ سو نفوس پر مشتمل ہے۔ (Photo: www.fotozanetti.com)

وکی پیڈیا کے مطابق اس کی لمبائی 0.2 کلومیٹر، چوڑائی 0.12 کلومیٹر اور رقبہ 0.12 مربع کلومیٹر ہے۔