6 مارچ، جب تاریخ کی پہلی خلاباز خاتون پیدا ہوئیں

وکی پیڈیا کے مطابق ویلنٹینا ٹیرشکووا (Valentina Tereshkova) چھے مارچ 1937ء کو سوویت یونین کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئیں۔ وہ پہلی خاتون تھی جو خلا میں گئیں۔ وہ 16 جون 1963ء کو اپنے خلائی جہاز "واسٹک 6” میں خلا میں گئیں اور زمین کے گرد چکر لگائے۔ دوسری طرف "space.com” کی ایک تحقیق کے مطابق "ویلنٹینا ٹیرشکووا” نے اس موقع پر پورے تین دن خلا میں گزارے تھے اور زمین کے گرد پورے 48 چکر کاٹے تھے۔