26 فروری، رجب طیب ایردوان کا یومِ پیدائش

چھبیس فروری کو رجب طیب ایردوان (Rajab Tayyab Erdogan) نے آنکھ کھولی۔
وکی پیڈیا کے مطابق 26 فروری 1954ء کو ترک سیاست دان رجب طیب ایردوان نے استنبول ترکی میں آنکھ کھولی۔
آپ استنبول کے سابق ناظم رہ چکے ہیں۔ جمہوریہ ترکی کے سابق وزیر اعظم اور بارہویں منتخب صدر ہیں۔ رجب28 اگست 2014ء سے صدارت کے منصب پر فائز اور عدالت و ترقی پارٹی (AKP) کے سربراہ ہیں جو ترک پارلیمان میں اکثریت رکھتی ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق اکتوبر 2009ء کو دورۂ پاکستان کے موقع پر رجب کو پاکستان کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’’نشانِ پاکستان‘‘ سے نوازا گیا۔
15 جولائی 2016ء کی شب فوج کے ایک دھڑے نے اچانک ہی ملک میں مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کر دیا لیکن بغاوت کی اس سازش کو ترک عوام نے سڑکوں پر نکل کر، ٹینکوں کے آگے لیٹ کر ناکام بنادیا اور یہ ثابت کیا کہ اصل حکمران وہ ہے جو لوگوں کے دلوں پر حکومت کرے۔

Pills, particularly, are just one of one tonerin cena of the most generally suggested and utilized kinds of medicine.