بیماریوں سے بچنا ہے، تو بیکٹیریا کُش صابن سے گریز کریں

پاکستان کے مؤقر نشریاتی ادارے "ڈان” کی اردو سروس کی ایک تحقیق کے مطابق بیماریوں سے بچنے کے لیے بیکٹیریا کُش صابن سے گریز از حد ضروری ہے۔

تحقیق میں درج ہے کہ کسی صابن پر بیکٹیریا کُش یا اینٹی بیکٹیریل لکھا ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ بیماری یا دیگر افراد کے جراثیم آپ تک منتقل ہونے سے روکنے میں مددگار بھی ثابت ہو۔ درحقیقت سائنس میں ایسے کوئی شواہد موجود نہیں کہ ایسے صابن عام صابنوں کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔ اسی طرح اینٹی بیکٹیریل صابنوں کا طویل عرصے تک استعمال اس میں شامل اجزا کی وجہ سے صحت کے لیے مضر بھی ہوسکتا ہے جیسے یہ ہارمون کے نظام پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔

نوٹ: یہ تحقیق مفادِ عامہ کے پیشِ نظر شائع کی جا رہی ہے۔ قارئین اس حوالہ سے اپنے معالج سے بھی مشورہ کرلیں۔