چائنہ میں ایک نوجوان عاشق نے ایک معشوقہ کا ہاتھ مانگنے سے پہلے اس کو ایک عجیب وغریب جوڑا تحفتاً دیا جس کے بعد معشوقہ کو شادی سے انکار کی ہمت ہی نہ ہوسکی۔
معلومات عامہ کے حوالہ سے مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی تحقیق کے مطابق چائنہ میں ایک نوجوان اپنی محبوبہ سے بے حد پیار کرتا تھا۔ اس کی محبت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ اُس نوجوان عاشق نے اپنی محبوبہ کا ہاتھ مانگنے سے پہلے اسے متاثر کرنے کی غرض سے ایک ایسا جوڑا تیار کرکے پیش کیا کہ جس میں 9,999 گلاب کی تازہ کلیاں سی دی گئی تھیں۔ یوں چائنیز عاشق، معشوقہ کو حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ تاریخ میں بھی اپنا نام رقم کرنے میں کامیاب ہوا۔
"Daily Mail” کی تحقیق کے مطابق یہ واقعہ سال 2012ء کو ویلنٹائن ڈے کو پیش آیا تھا۔