21 فروری، سید نور کا یومِ پیدائش

21 فرورری کو پاکستان کے مشہور فلم ساز اور ڈائریکٹر سید نور پیدا ہوئے۔
21 فروری 1951ء کو سید نور نے لاہور میں آنکھ کھولی۔
وکی پیڈیا کے مطابق سید نور کا شمار اُن پاکستانی فلم سازوں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستانی فلموں کے زوال کے اُس دور میں بھی فلمیں بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ ان کی بیشتر فلموں نے عوام میں مقبولیت کا درجہ بھی حاصل کیا۔
سید نور بیک وقت ایک کامیاب فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور رائٹر رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اداکاری بھی کی۔
وکی پیڈیا کے مطابق آپ کو بیسٹ فلم ڈائریکٹر کے لیے مسلسل تین سال (1995,96,97) ایوارڈ بھی ملا۔ آپ کی یادگار فلمیں درجِ ذیل ہیں:

جیوا، سرگم، ہوائیں، گھونگھٹ، سنگم، دیوانے تیرے پیار کے، چوڑیاں، ڈاکو رانی وغیرہ۔