پانی کی بوتل پر درج ایکسپائری ڈیٹ بارے عجیب و غریب تحقیق

کیا آپ مانتے ہیں کہ پانی کی بوتل پر درج "Expiry Date” دراصل پانی کے خراب یا ایکسپائر ہونے کی تاریخ نہیں ہوتی؟

معلوماتِ عامہ کے حوالے سے مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک تحقیق کے مطابق پانی کی بوتلوں پر درج شدہ ایکسپائری ڈیٹ پانی کے خراب ہونے کی نہیں بلکہ بوتل کے خراب ہونے کی ہوتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اگر درج شدہ تاریخ گزر گئی ہو، تو وہ مخصوص بوتل استعمال کے لائق نہیں رہی ہے۔

دوسری طرف "livescience.com” کی ایک تحقیق کے مطابق بوتل پر درج تاریخ گزرنے کے بعد پانی زہریلا نہیں بنتا مگر اس کے ذائقہ میں فرق ضرور آتا ہے۔

اب دلچسپ مگر عجیب و غریب بات یہ ہے کہ اس حقیقت سے بہت کم لوگ آگاہ ہیں۔