16 فروری، جب فیڈل کاسترو وزیرِاعظم بنے

16فروری کو فیڈل کاسترو کیوبا کے وزیر اعظم بنے۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی سرگرم ویب سائٹ "timeanddate.com” کی ایک تحقیق کے مطابق 16فروری 1959ء کو کیوبا کے وزیر اعظم بنے۔
وکی پیڈیا کے مطابق فیڈل کاسترو نے تقریباً 5 0 سال تک کیوبا پر حکمرانی کی۔ وہ 1959ء سے 1976ء تک کیوبا کے وزیراعظم رہے اور پھر 1976ء سے 2008ء تک ملک کے صدر رہے۔ 2006ء میں طبیعت کی ناسازی کے بعد وہ عوامی منظر عام سے غائب ہو گئے اور پھر 2008ء میں انہوں نے ملک کی باگ ڈور اپنے بھائی ’’راول کاسترو‘‘ کے سپرد کردی۔
وکی پیڈیا کے مطابق فیڈل کاسترو کے دورِ صدارت میں کیوبا اور امریکہ کے تعلقات میں تناؤ رہا لیکن ان کی صدارت چھوڑنے کے کچھ ہفتوں بعد ہی امریکہ اور کیوبا میں سفارتی تعلقات بحال ہو گئے۔ فیڈل کاسترو نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ریاستی فیصلے کی حمایت کرتے ہیں لیکن انہی امریکی پالیسیوں پر بالکل بھی اعتبار نہیں ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے 2004ء میں صدر جارج ڈبلیو بش کی پالیسیوں کو فراڈ قرار دیا، جب کہ 2011ء میں انہوں نے امریکی صدر براک اوباما کو بے وقوف ٹھہرایا۔