انڈیا کا گلابی گینگ، بدمزاج شوہروں کا علاج کرتا ہے

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہندوستان میں عورتوں کا ایک گینگ ایسا بھی ہے جو بدمزاج شوہروں کے ہوش ٹھکانے لاتا ہے؟

جی ہاں، اس گینگ کا نام ’’گلابی گینگ‘‘ ہے۔

وکی پیڈیا کے مطابق یہ گینگ 2002ء کو اول اول اترپردیش میں نمودار ہوا جس کا کام ان شوہروں کو راہِ راست پر لانا ہے، جو اپنی عورتوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں یا عورتوں کو گالیاں دیتے ہیں۔

وکی پیڈیا کے مطابق گینگ 16 سال سے لے کر 60 سال تک عمر کی خواتین پر مشتمل ہے۔