2 فروری، ملکۂ وکٹوریا کے آخری دیدار کا دِن

2 فروری کو انگلینڈ کی تاریخ میں ایک اہم دن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔
وکی پیڈیا کی تحقیق کے مطابق ہفتہ 2 فروری 1901ء کو وکٹوریہ کی میت کو سینٹ جارج چیپل، ونڈسر قلعہ میں رکھ دیا گیا، تاکہ عوام ان کا آخری بار دیدار کرسکیں۔
وکی پیڈیا کے مطابق وکٹوریہ یورپ میں واحد اور آخری ملکہ تھیں جن کی آخری رسومات میں تقریباً یورپ کے تمام شاہی خاندان شریک ہوئے ، بعد ازاں یہ موقع کسی ملکہ یا بادشاہ کو میسر نہیں آیا۔
تحقیق یہ بھی بتاتی ہے کہ 1840ء سے 1882ء تک وکٹوریہ پر سات قاتلانہ حملے ہوئے، جن میں ملکہ بالکل محفوظ رہیں۔