بعض اوقات نئے جوتے پہننے سے آبلے پڑ جاتے ہیں جو باعثِ تکلیف ہوتے ہیں۔ اس کے لیے گھریلو ایک آسان اور آزمودہ ٹوٹکا یہ ہے کہ اگر نیا جوتا پہننے سے پہلے اندر کی طرف کوئی سا بھی خشک صابن رگڑ دیں، تو سطح چکنی ہو جائے گی۔ اس طرح نہ جوتا کاٹے گا، نہ آبلے ہی پڑیں گے۔