کیا آپ مانتے ہیں کہ دنیا میں کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں جیل سے بھاگ جانا کوئی جرم نہیں؟
جی ہاں، وہ ممالک کوئی اور نہیں بلکہ جرمنی، میکسیکو اور اسٹریا ہیں۔ مذکورہ ممالک کے قانون کے مطابق یہ انسانی فطرت ہے کہ آزادی کے لئے انسان بھاگ جایا کرتا ہے۔ اس لئے جیل سے بھاگ جانا محولہ بالا ملکوں میں بالکل جرم نہیں ہے۔
یہ عجیب و غریب تحقیق "factswt.com” نے شائع کی ہے۔ تحقیق میں درج ہے کہ بھاگ جانے کے بعد اگر آدمی پھر کوئی جرم کرتا ہے، تو ان ممالک کے قانون کے مطابق اسے دوبارہ پکڑ کر سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے گا۔