ہاتھوں کی کھال ڈھیلی محسوس ہو، تو یہ نسخہ آزمائیں

اگر ہاتھوں کی کھال ڈھیلی محسوس ہو، تو اس کو ٹائٹ رکھنے کے لئے صرف انڈے کی سفیدی کو استعمال میں لائیں۔

نسخہ کچھ اس طرح ہے کہ انڈے کی سفیدی کو الگ کرکے اسے خوب پھینٹ کر ہاتھوں پر ملیں۔ تقریباً دس یا پندرہ منٹ کے بعد جب انڈے کی سفیدی ہاتھوں پر سوکھ جائے، تو اسے ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ اس عمل کو دہرانے سے ہاتھوں کی کھال خود بخود ٹائٹ رہنے لگے گی۔