کوک کا فارمولا جاننے والوں پر ایک ساتھ سفر کرنے کی پابندی کیوں ہے؟

کوکا کولا کی انتظامیہ کے مطابق ’’کوکا کولا‘‘ کا فارمولا ہر دور میں صرف دو آدمی جانتے ہیں۔
"imgfave.com” نے اس عجیب و غریب تحقیق کو شائع کیا ہے، جس کے مطابق فارمولا جاننے والے دونوں اہلکاروں پر ایک ساتھ سفر کرنے کی پابندی ہوتی ہے۔ کیوں کہ حادثے کی صورت میں پھر فارمولا مرنے والوں کے ساتھ ہی دفن ہوجائے گا اور کوکا کولا انتظامیہ ہاتھ ملتی رہ جائے گی۔