کیا آپ جانتے ہیں کہ موسیقی کا ہمارے دماغ پر کیا اثر پڑتا ہے؟
آپ کو یہ جان کر واقعی حیرت ہوگی کہ موسیقی زندگی کی ان چند سرگرمیوں میں سے ایک ہے، جو ہمارے پورے دماغ کو استعمال میں لاتی ہے۔ یعنی موسیقی سنتے وقت ہمارا پورا دماغ متحرک ہوتا ہے۔ تبھی تو موسیقی سے حظ اٹھانے والے جھومتے دکھائی دیتے ہیں۔
یہ تحقیق انگریزی کی ایک ویب سائٹ "i.pinimg.com” نے شائع کی ہے۔ اس تحقیق کی تصدیق انگریزی کی ایک اور ویب سائٹ "sciencedaily.com” بھی کرتی ہے۔