انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "businessinsider.com” کی 15 ستمبر 2017ء کی شائع کردہ ایک تحقیق کے مطابق جاپان میں 100 یا 100 سال سے زیادہ عمر پانے والے لوگوں کی تعداد تقریباً 68,000 ہے۔
مذکورہ ویب سائٹ کے مطابق اس حوالہ سے جاپان نے اپنا ہی ریکارڈ توڑا ہے۔ کیوں کہ 15 ستمبر 2016ء کی شائع شدہ تحقیق کے مطابق جاپان میں 100 یا اس سے زیادہ سال عمر پانے والوں کی تعداد تقریباً 65,000 تھی۔