معلوماتِ عامہ (General Knowledge) کے حوالہ سے انگریزی کی سرگرم ویب سائٹ "diduknow.com” کی حالیہ تحقیق کے مطابق پبلک ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعد مردوں کے مقابلے میں خواتین اچھی عادات کی مالک ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پبلک ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعد 58 فی صد مرد ہاتھ دھوتے ہیں، یعنی ہر 100 میں سے صرف 58 مرد۔
اس حوالہ سے خواتین بازی لے گئی ہیں۔ تحقیق سے ثابت ہے کہ ہر 100 میں سے 75 خواتین ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعد ہاتھ دھوتی ہیں۔