کال سننے کے لئے بائیں کان کا استعمال کیوں ضروری ہے؟

"hoax-slayer.com” کی ایک تحقیق کے مطابق موبائل فون پر کال موصول ہوتے وقت اسے بائیں کان سے سننے کو ترجیح دیں۔

تحقیق کے مطابق "Apollo Medical Team” دعویٰ کرتی ہے کہ موبائل فون استعمال کرنے والے کوشش کریں کہ کال موصول ہوتے وقت اسے اپنے بائیں کان سے سنیں۔ کیوں کہ دائیں کان سے کال سننے کا عمل دماغ کے لئے زیادہ نقصان دہ ہے۔

مذکورہ ٹیم کی تحقیق کے مطابق کال سننے کے لئے بائیں کان کے مقابلے میں دایاں کان موبائل فون سے خارج ہونے والے ریڈی ایشن سے دماغ کو محفوظ رکھنے میں کم مؤثر ہے۔

دوسری طرف "telegraph.co.uk” کی ایک تحقیق کہتی ہے کہ لازمی بات نہیں کہ دائیں کان سے کال سننے والوں کو برین ٹیومر ہو یا ان کے دماغ پر کوئی منفی اثر پڑے، مگر یہ ہے کہ کال سننے کے لئے بائیں کان کا استعمال کرنے والوں کی تخلیقی صلاحتیں پروان چڑھتی ہیں۔ ایسے لوگ وقت کے ساتھ ساتھ تخلیق کار بنتے جاتے ہیں۔