چائینہ، مکھی کو جاسوس ڈرون بنانے میں کام یاب

Blogger Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ فیس بُک پر "The Times” نامی صفحہ نے ایک خبر دی ہے کہ ’’بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنس دانوں نے ’دنیا کا سب سے ہلکا حشراتی دماغ کنٹرولر‘ (The Worlds Lightest Insect Brain Controller) تیار کرلیا ہے، جس کا وزن محض 74 ملی گرام ہے۔‘‘
خبر کے مطابق، مذکورہ ننھا سا آلہ شہد کی مکھی کی پیٹھ پر چپکایا جاتا ہے اور اس کے دماغ میں تین باریک سوئیاں پیوست کرکے برقی دھاروں کے ذریعے اس کی پرواز کی سمت کو 90 فی صد درستی کے ساتھ قابو میں رکھتا ہے۔
خبر میں آگے درج ہے کہ ماہرین کے مطابق، ذہنی طور پر قابو پائی گئی یہ مکھیاں عسکری مشینوں کی خفیہ نگرانی اور آفات کے بعد امدادی کاموں میں استعمال کی جا سکتی ہیں۔ کیوں کہ یہ فطری طور پر نقل و حرکت کی ماہر اور ماحول میں ضم ہونے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ تاہم، اس ٹیکنالوجی نے رازداری اور نگرانی جیسے سنگین خدشات کو بھی جنم دیا ہے۔ کیوں کہ یہ ٹیکنالوجی کیڑے مکوڑوں کو جیتے جاگتے ’’جاسوس ڈرون‘‘ میں بدل سکتی ہے۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے