کس روز تباہ کن حادثات زیادہ پیش آتے ہیں؟

کیا آپ کو پتا ہے کہ سڑکوں پر دوڑتی گاڑیاں کس ہفتے کے کس روز زیادہ تعداد میں حادثات کا شکار ہوتی ہیں؟
اگر نہیں پتا، تو چلئے ہم بتا دیتے ہیں کہ ٹریفک سیفٹی کے حوالے سے سرگرم ٹرپل اے فاؤنڈیشن کی ایک تحقیق کے مطابق تباہ کن حادثات میں سے 31 فیصد ہفتہ کے روز ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق اس روز چوں کہ یورپی ممالک میں ویک اینڈ ہوتا ہے اور زیادہ تر ڈرائیور شراب کے نشے میں دھت ہوتے ہیں، اس لئے تیز رفتاری کے باعث گاڑی پر قابو نہ رکھ کر موت کے منھ میں چلے جاتے ہیں۔
"bactrack.com”کی اِس تحقیق میں آگے رقم ہے کہ شراب کے نشے میں دھت ڈرائیور اکثر صبح کے 3 بجے گاڑی نکال کر روڈ پر دوڑاتے پائے جاتے ہیں۔ شائد اس وجہ سے دن کے مقابلے میں صبح کے 12 بجے اور خاص کر 3 بجے کے بعد بڑے پیمانے پر حادثات ریکارڈ کئے جاتے ہیں۔
دوسری طرف ایک اور انگریزی ویب سائٹ "forbes.com” اپنی تحقیق کی روشنی میں دعویٰ کرتی ہے کہ زیادہ تر حادثات پیر کے روز ہوتے ہیں مگر مہینہ اگست کا ہوتا ہے۔ مذکورہ ویب سائٹ اس دعویٰ کے ثبوت کے طور پر "National Highway Traffic Safety Administration” کی ایک رپورٹ پیش کرتی ہے۔