جانتے ہیں کہ یہ گلابی جھیل کہاں ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایک جھیل ایسی بھی ہے جس کا پانی گلابی ہے؟
اگر نہیں، تو چلئے ہم بتا دیتے ہیں کہ اسٹریلیا کی ایک جھیل کا پانی بالکل گلابی ہے۔
"australiangeographic.com”نامی ویب سائٹ نے جھیل کا نام "Lake Hillier” شائع کیا ہے جبکہ وکی پیڈیا میں اس کا نام "Pink Lake” اور "Spencer Lake” شائع ہوا ہے۔

گلابی جھیل کا اک دلکش منظر  (Photo: One man’s Funnies – blogger)

اس جھیل کے حوالہ سے مشہور ہے کہ اس کا پانی نمکین ہے۔ یہ 4کلومیٹر لمبی جبکہ 2 کلومیٹر چوڑی ہے۔