موبائل فون کا بڑھتا استعمال دنیا کے ہر ملک کے لیے ایک چیلنج کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ البتہ ترقی یافتہ ممالک اس سے نمٹنے کے لیے اپنے طور پر نبرد آزما ہیں۔ ایسا ہی ایک طریقہ چائینہ نے بھی استعمال کیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ وہ طریقہ کیا ہے؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر متحرک ایک معلوماتِ عامہ کے صفحہ "did you know" کے مطابق چائینہ کے شہر "Chongqing" میں موبائل فون کی لت میں مبتلا پیدل چلنے والوں کے لیے ایک الگ ’’لین‘‘ (Lane) کا اہتمام کیا گیا ہے، تاکہ وہکسی قسم کے حادثے کا شکار نہ ہوں۔
"Chongqing" میں وہ لوگ جن کے ہاتھوں میں موبائل فون ہوتا ہے، وہ مذکورہ مخصوص لین کو استعمال میں لاتے ہیں، تاکہ وہ عام لوگوں کے لیے تکلیف کا باعث بنیں اور نہ خود کسی حادثے کا شکار ہی ہوں۔