کیا آپ کو پتا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں 2010ء کو ایک اوسط ٹیچر کی تنخواہ کتنی تھی؟
یہ جان کر ہوسکتا ہے کہ ملکِ عظیم پاکستان کے کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے والے ٹیچرز کی حرکتِ قلب بند ہوجائے۔ کیوں کہ سال 2010ء کو سوئٹزرلینڈ میں ایک اوسط ٹیچر کی سالانہ تنخواہ 112,000 ڈالر تھی۔
اب اگر اس رقم کو بارہ مہینوں پر تقسیم کیا جائے، تو فی مہینہ تنخواہ 9,333 ڈالر بنتی ہے۔
آج کی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 105.45 پاکستانی روپیہ ہے، یعنی سوئٹزرلینڈ کا ایک اوسط ٹیچر 2010ء میں اپنی ماہانہ تنخواہ 948,200 روپیہ لیا کرتا تھا۔
اگر اس رقم کی سالانہ بنیاد پر پاکستانی ویلیو معلوم کی جائے، تو انسان ہکا بکا رہ جاتا ہے۔ یعنی سوئٹزر لینڈ میں ایک عام معلم 11,810,400 پاکستانی روپیہ تنخواہ لیتا ہے۔