تاؤمت: Taoism or Daoism
چین کا ایک مسلک جس کا بانی ’’لاوتسے‘‘ (Lao Tzu) تھا۔ (وکی پیڈیا کے مطابق ’’لاوتسے‘‘ کی پیدایش 571 قبلِ مسیح ہے، مدیر لفظونہ ڈاٹ کام۔)
’’تاؤ‘‘ سے مراد ہے ’’آفاقی قانون‘‘، جو ’’یانگ‘‘ (روشنی، حرکت، قوت) اور ’’یِن‘‘ (تاریکیِ جمود) سے بالا تر ہے۔
’’لاوتسے ‘‘ اپنے پیروؤں سے کہا کرتا تھا کہ وہ دنیا سے کنارہ کش ہوکر کسی پہاڑ یا جنگل میں قیام کریں اور فطرت کے نظاروں پر تعمق کیا کریں۔ اُس کی تعلیم تھی:
٭ ’’اپنے غرور کو دور کرو۔‘‘
٭ ’’بلند نظری اور ترقی و تمول کی خواہش کو تج دو۔‘‘
٭ ’’جِد و جَہُد چھوڑ دو۔ان باتوں سے تمھارے کردار کو کوئی فایدہ نہ ہوگا۔‘‘
دیگر متعلقہ مضامین:
’’ووـوی‘‘ کا فلسفہ 
کنفیوشس 
چینی ادیب ’’مویان‘‘ کے نوبل خطبے سے انتخاب 
سوراخ شدہ برتن کا سکھایا ہوا سبق (چینی حکایت)  
تاؤمت کے اثرات چینی مصوری پر گہرے ہوئے۔ چینی تصاویر میں فطری مناظر کے بڑے حسین نمونے ملتے ہیں، جو بعض پہلوؤں سے منفرد اور بے مثال ہیں۔
’’برٹرنڈر سل‘‘ نے چینی مصوری کو دنیا کی عظیم ترین مصوری کہا ہے۔
(بحوالہ ’’خرِد نامہ جلالپُوری‘‘ از ’’علی عباس جلالپوری‘‘ ، ناشر ’’تخلیقات لاہور‘‘، سنِ اشاعت 2010ء، صفحہ نمبر 85)
……………………………………
لفظونہ انتظامیہ کا لکھاری یا نیچے ہونے والی گفتگو سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی اپنی تحریر شائع کروانا چاہتے ہیں، تو اسے اپنی پاسپورٹ سائز تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بُک آئی ڈی اور اپنے مختصر تعارف کے ساتھ editorlafzuna@gmail.com یا amjadalisahaab@gmail.com پر اِی میل کر دیجیے۔ تحریر شائع کرنے کا فیصلہ ایڈیٹوریل بورڈ کرے گا۔