سالانہ کتنے امریکی نیند کی حالت میں چارپائی سے گر کر مرتے ہیں؟

کیا آپ کو پتا ہے کہ امریکیوں کی ایک اچھی خاصی تعداد رات کو سونے کی حالت میں چارپائی سے گر کر مرجایا کرتی ہے؟
اگر آپ کو اس تعداد کا اندازہ نہیں، تو چلئے ہم بتا دیتے ہیں کہ سالانہ 450 امریکی چارپائی سے نیند کی حالت میں گر کر مرتے ہیں۔
انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "brainjet.com” کی ایک عجیب و غریب تحقیق میں اچانک مرنے کے 9 ایسے طریقوں پر روشنی ڈالی گئی ہے جس سے عام طور پر مرنے کے مواقع بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ان میں ایک طریقہ رات کو نیند کی حالت میں اپنی چارپائی سے گرکر مرنا بھی ہے۔