اگر قیمتی قالین پر چائے گر جائے، تو بجائے بچوں پر غصہ اتارنے کے ایک عام سا گھریلو ٹوٹکا آزمائیں، اِن شاء اللہ آپ کو مایوسی بالکل نہیں ہوگی۔
ایسا کریں کہ جس جگہ چائے گر جائے، تو وقت ضائع کئے بغیر اس جگہ پر فوراً نمک چھڑک دیں۔ پھر اک آدھ گھنٹہ بعد جیسے ہی وہ جگہ خشک ہوجائے، تو ایک چھوٹا سا گیلا کپڑا لیں اور چائے گرنے والی جگہ کو اس سے صاف کریں۔
آپ کو یہ دیکھ کر حیرانی ہوگی کہ چائے کا دھبا ایسے غائب ہوچکا ہوگا، جیسے گدھے کے سر سینگ۔