منھ کی بدبو کا دانتوں سے کم اور زبان سے زیادہ تعلق ہے، تحقیق

شائد ہی کوئی ایسا آدمی ہو جو منھ کی بدبو سے جان چھڑانا نہ چاہتا ہو۔

ہم عام طور پر منھ کی بدبو کو دور کرنے کے لئے ٹوتھ برش لے کر دانتوں کی صفائی میں مصروف ہوجاتے ہیں، لیکن یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ منھ کی بدبو سے ہماری زبان کا بڑا گہرا تعلق ہے۔

جی ہاں، صحت کے حوالہ سے سرگرم ویب سائٹ "healthline.com” کی ایک حالیہ عجیب و غریب تحقیق بتاتی ہے کہ منھ کی بدبو کا دانتوں سے اتنا تعلق نہیں جتنا کہ زبان سے ہے۔

اس لئے بہتر ہوگا کہ آئندہ منھ کی بدبو دور کرنے کے لئے دانتوں کے ساتھ ساتھ زبان کی صفائی پر بھی خاص توجہ دی جائے۔