دنیا کی سب سے بڑی فارماسوٹیکل کمپنی امریکہ کی "Pfizer” ہے، دوسرے نمبر پر بھی امریکہ ہی کی کمپنی "Johnson & Johnson” ہے۔
تیسرے نمبر پر چائینہ کی کمپنی "Sinopharm” ہے، چوتھے نمبر پر سوئٹزر لینڈ کی "Roche” جب کہ پانچویں نمبر پر بھی امریکی کمپنی "Merck & Co” ہے۔
35 کمپنیوں کی اس طویل فہرست میں پاکستان اور انڈیا کی کوئی کمپنی شامل نہیں۔ سب سے زیادہ یعنی 15 امریکی کمپنیاں ہیں۔ اس کے بعد 4 کمپنیوں کے ساتھ جرمنی دوسرے نمبر پر ہے۔ 3، 3 کمپنیوں کے ساتھ چائینہ اور جاپان تیسرے نمبر ہیں۔
("World of Statistics” سے اعداد و شمار اُٹھا کر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے یہ سطور تحریر کیں)