6 دسمبر، ناصر جمشید کا یومِ پیدایش

www.lafzuna.com

وکی پیڈیا کے مطابق ناصر جمشید (Nasir Jamshed)، مشہورکرکٹر، 6 دسمبر 1989ء کو لاہور، پاکستان میں پیدا ہوئے۔
اوپننگ کرنے والا بلے باز ہے ۔ کرکٹ کا آغاز صرف 15 سال کی عمر میں نیشنل بینک آف پاکستان کی طرف سے کھیل کر کیا۔ 2006ء میں ہونے والے انڈر 19 عالمی کپ میں حصہ لینے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ بھی تھے۔ انڈر 19 عالمی کپ 2006ء پاکستان نے جیتا تھا۔2007ء میں ہونے والی قائد اعظم ٹرافی میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔ زمبابوے کے خلاف یک روزہ سیریز کھیلے۔اپنے پہلے ہی یک روزہ میچ میں 48 گیندوں پر 61 رنز بنا کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ بہترین کارکردگی کی بنا پر ’’مین آف دی میچ‘‘ کے ایوارڈ سے نوازے گئے۔ دوسرے ہی میچ میں 74 رنز بنائے۔ یوں پاکستان کے دوسرے وہ کرکٹر بنے، جس نے پہلے دو میچوں میں 50سے زائد رنز سکور کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے