4 دسمبر، سیموئیل بٹلر کا یومِ پیدایش

www.lafzuna.com

وکی پیڈیا کے مطابق سیموئیل بٹلر (Samuel Butler)، مصنف، ناول نگار، مصور، مترجم، 4 دسمبر 1835 ء کو برطانیہ میں پیدا ہوئے۔
دادا اور والد پادری تھے۔ سیموئیل بٹلر 1859ء میں نیوزی لینڈ چلے گئے، جہاں بھیڑوں کی گلہ بانی کی بدولت رئیس بن گئے۔ اعلا رسائل میں اپنے فلسفیانہ مضامین چھپوائے۔ 1864ء میں واپس انگلستان آکر اپنی زندگی مصوری ،موسیقی، حیاتیات اور ادب کے لیے وقف کر دی۔ 1872ء میں تھامس مور کی ’’یوٹوپیا‘‘ کے رنگ میں ایک تمثیلچہ لکھا ،جس کا ماحول نیوزی لینڈ کا ہے۔ اپنے دوست ڈارون کے نظریۂ ارتقا کی سخت مخالفت کی۔ ارتقا کے بنیادی اصول کو تو قبول کرتے تھے، لیکن ڈارون کی پیش کردہ تفسیر ماننے سے انکاری تھے۔فرانسیسی اکادمی برائے سائنس، اکیڈمی آف سائنس سویت یونین اور روس کی اکادمی برائے سائنس کے رکن تھے۔ 1913ء کو نوبل انعام برائے فزیالوجی اور طب حاصل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے